بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کا شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے شوہر راج کند را کی نازیبا فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار ی کے بعد اپنے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی ہےجو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائر ل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شلپا شیٹی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگر ام پر اپنے اکاﺅنٹ سے فوٹوشوٹ کی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کو گلابی پھولوں کے پرنٹ والی خوبصورت ساڑھی زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ ان مشکل حالات میں بھی کافی پراعتماد نظر آرہی ہیں۔اداکارہ نے یہ ساڑھی اپنے پروگرام ’ ڈانس شو‘ کے لیے زیب تن کی جہاں وہ جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

معروف اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں تحریر کیا کہ ’عورت کے عروج سے زیادہ طاقتور کوئی طاقت نہیں ہے‘۔

شلپا شیٹی کی تصویر کو اب تک سات لاکھ صارفین کی جانب سے پسند کیا جا چکا ہے جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھااورپولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس سٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی (ممنوعہ) ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں۔