لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں، اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) یوم آزادی کے موقع پر خواتین کیساتھ پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات پر اداکارہ میرا کا موقف بھی آگیا اور ان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں، ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے ہیں . سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکوں کو مشورہ دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں .

میرا جی کہہ رہی ہیں’’لڑکیوں کی عزت کیا کریں، احترام، تہذیب، اخلاق، لڑکیوں کو اتنی عزت دیں کہ ایک دن وہ خود ہی آپ کو چھیڑنے پر مجبور ہوجائیں‘‘ . سوشل میڈیا پر میرا جی کی یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور لوگ تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکارہ میرا بہت چالاک ہیں جان بوجھ کر ایسی باتیں کرتی ہیں، جب کہ کچھ لوگوں نے کہا میرا جی سے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے . واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں مینار پاکستان پر ایک ٹک ٹاکر خاتون کو 400 آدمیوں نے ہراساں کیا تھا . واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پورے ملک میں اس افسوسناک واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا . شوبزفنکاروں کی جانب سے بھی اس واقعے کی مذمت کی گئی تھی . حکومت اس واقعے پر ایکشن لے چکی ہے .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

. .

متعلقہ خبریں