رانا ثناء اللّٰہ اور حکومت گندا گیم کھیل رہے ہیں: فیاض چوہان

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اور حکومت گندا گیم کھیل رہے ہیں۔راولپنڈی میں تحریکِ انصاف کے کارکنان نے مری روڈ پر شمس آباد کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔فیاض چوہان نے دھرنے میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ کل بھی ایک بیان دیا گیا کہ گورنر راج لگانا بڑی بات نہیں ہے، گورنر راج لگے نہ لگے لیکن موجودہ حکمرانوں کا راج چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ لوگ خود تنازع بنا رہے ہیں، آرمی چیف لگانا ایک نارمل بات ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ لوگ فوج عوام اور پی ٹی آئی کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوجی جوان ان کے بچوں کی طرح ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لانگ مارچ پہنچنے تک یہ کیمپس لگے رہیں گے، لیکن راستے کھول دیں گے۔