سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی ضمانت منظور

لاہور (قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن کورٹ سےسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی ضمانت منظور ہوگئی . اینٹی کرپشن کورٹ نےدوست مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے .


اینٹی کرپشن کورٹ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا . یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے دوست مزاری کو اراضی پر قبضے کے الزام میں29 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا .
دوست مزاری 5 دن جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں رہے . مجسٹریٹ نے 4 نومبر کو دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا .

. .

متعلقہ خبریں