ہانیہ عامر کے مداحوں کی طوفان بدتمیزی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے مداحوں کی ان کے ساتھ کی گئی طوفان بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر 3 روز قبل گجرانوالہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے گئیں۔
اس تقریب سے واپسی پر ہجوم نے انہیں گھیرے میں لے لیا، جس پر اداکارہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


سوشل میڈیا پیجز کی رپورٹس کے مطابق ان کے مداحوں کی بڑی تعداد تقریب کے اختتام سے قبل ہی تقریب کے مقام کے باہر جمع تھے اور ہانیہ کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر تھے۔
جیسے ہی ہانیہ باہر آئیں تو ان کے مداحوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور ان کے ساتھ سیلفی بنوانا چاہی جبکہ چند افراد نے ان پر آوازیں کسنا شروع کر دیں جس کے بعد اس مقام پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوگیا۔لیکن اداکارہ کے گارڈز کی بروقت کارروائی نے انہیں وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد فراہم کی۔