مینار پاکستان واقعہ، ملزموں کو کچہری پیش کرنیوالی گاڑی دھکا سٹارٹ

لاہور (قدرت روزنامہ)مینار پاکستان واقعہ کے ملزمان کو کچہری پیش کرنے والی پولیس کی گاڑی دھکا سٹارٹ نکلی۔تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے دست درازی،بدتمیزی کا معاملہ ملزمان کو کچہری پیش کرنے والی پولیس ٹیم کی گاڑی کچہری میں جواب دے گئی۔ پولیس اہلکار ملزمان کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ گاڑی کو بھی دھکا لگاتے رہے۔

لاہور پولیس نے ہائی پروفائل کیس پر دھکا سٹارٹ گاڑی لگا دی، بھاٹی گیٹ تھانے کی گاڑی سیکیورٹی کے لئے بھجوائی گئی تھی۔


مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ سے حراسگی کے معاملے پر عدالت نے 20 سے زاہد ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا کا حکم دے دیا، ملزمان کو چہرے ڈھانپ پر ضلع کچہری میں پیس کیا گیا پولیس کی جانب سے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی گئی تھی عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔