ملائکہ اروڑہ کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی نئی انسٹا پوسٹ دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ملائکہ اروڑہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں اداکارہ کو تھوڑا سا شرماتے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے ہاں کردی ہے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)


حالانکہ اس تصویر میں ملائکہ اروڑہ کے ہاتھ میں منگنی کی کوئی انگوٹھی نہیں نظر آرہی لیکن پھر بھی مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ نےارجن کپور کی محبت میں مبتلا ہونے سے پہلے اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں۔
اُنہوں نے شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، ان دونوں کا 20 سالہ ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ملک سے باہر رہتا ہے۔