روہیت شرما نے سیمی فائنل کو بہت زیادہ دباؤ والا میچ قرار دے دیا
ایڈیلیڈ(قدرت روزنامہ)بھارتی کپتان روہیت شرما نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر کہا ہے کہ یہ بہت زیادہ دباؤ والا میچ تھا، ہینڈل کرنے کی صلاحیت تھی لیکن نہ کرسکے۔
میچ کے بعد روہیت شرما نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کے اوپنرز کو جاتا ہے۔روہیت شرما نے تسلیم کیا کہ ہمارے بولرز نے صحیح جگہ پر بولنگ نہیں کی، آج کی شکست سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلان پر عمل کرنا اصل بات تھی جو ہم نہ کرسکے۔