سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ کیا . آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور مختلف آپریشنز میں قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا .
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی جوان ہر طرح کے حالات میں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں . منگلا گیریژن میں آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے کیا .