نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے سو موٹو کیسز میں فیصلے کے خلاف صدر کو اپیل کر رکھی تھی،سکینڈل میں ایف بی آر حکام نے جھوٹے دعوے داروں کو جزوی یا مکمل سیلز ٹیکس ریفنڈ ادا کئے تھے جبکہ ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس نے اس جعل سازی کا پردہ چاک کیا تھا . وفاقی ٹیکس محتسب نے ذمے داران کا تعین کرنے اور تادیبی کارروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جبکہ ایف بی آر نے 130 جعلی ریفنڈ کیسز سے نمٹنے کے لیے6 انکوائری کمیٹیاں تشکیل دیں . انکوائری کمیٹیوں نے ذمے داران کا تعین کرنے کے ساتھ چارج شیٹ کا مسودہ 30 روز میں پیش کرنا تھا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جعلی انوائس سکینڈل میں فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کی 1.2 ارب روپے کی 42 درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے نمٹا دیا . صدر مملکت نے ماہانہ عملدرآمد رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا .
متعلقہ خبریں