کھیل

’اظہر علی کی عمربڑھنے کے ساتھ گیند کو سمجھنے کی استعداد کم ہو رہی ہے‘ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کی وکٹ پر رمیز راجہ کی تنقید

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ اظہر علی کی عمر کے ساتھ گیند کو سمجھنے کی استعداد بھی کم پڑتی جارہی ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں خراب پرفارمنس پر رمیز راجہ نے کہا کہ اظہر علی نے اتنی زیادہ کرکٹ کھیل لی مگر وہ ابھی تک کریز پر توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ پائے،ان کو اگلی اننگز میں پاکستان ٹیم کی ضرورت کے مطابق کچھ خاص کردکھانا ہوگا، یہی ذمہ داری اوپنرز کی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان کو بہتر آغاز کے ساتھ حریف پر دباو بڑھانے کی ضرورت تھی مگر صرف 2رنز پر 3وکٹیں گنوا دیں،ایک عرصے سے ٹیم غیر ملکی ٹورز میں ٹاپ آرڈر کے مسائل کا شکار نظر آتی ہے، بیٹسمین کنڈیشنز سے مطابقت نہیں پیدا کر پاتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ جمیکا کی پچز پر بیٹنگ آسان نہیں ہوتی مگر جب تک ان کے مطابق تکنیک اختیار نہ کریں کامیابی نہیں مل سکتی، ٹاپ تھری نے تکنیکی طور پر انتہائی خراب پرفارم کیا جس سے ان کا اعتماد مزید متزلزل ہوگیا،اگر اسی ڈگر پر رہے تو بقا مشکل ہوگی۔

متعلقہ خبریں