اسرائیل کے غزہ پر پھر فضائی حملے، صیہونی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں 41 فلسطینی زخمی

غزہ(قدرت روزنامہ) اسرائیل نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر ایک بار پھر فضائی حملے کئے ہیں، غزہ ہی میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 41 فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں نصیرات کیمپ پر بمباری کی ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، اس سے پہلے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 41 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسرائیل نے اس سے قبل بھی رواں ماہ غزہ کو جنگی طیاروں سے بمباری کا نشانہ بنایا، واضح رہے کہ صیہونی حکومت فلسطین پر حملوں کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ رواں مئی اسرائیلی حملوں میں 66 بچوں اور 39 خواتین سمیت 254 فلسطینی جاں بحق جبکہ 1948 زخمی ہوئے تھے۔