ڈالر آج بھی اڑان بھرنے لگا

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستانی روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے . گزشتہ روز صبح میں سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مہنگا ہونے والا ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے .


انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا . گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 42 پیسے کا تھا .
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42897 پر آ گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں