پنجاب میں حکومت ہماری ہے، اس کے باوجود بے بسی ہے، شاہ محمود قریشی
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں حکومت ہماری ہے، اس کے باوجود بے بسی ہے، یہ بے بسی بتاتی ہے کہ کچھ لوگ قانون سے بالاتر ہیں، ہم امید کررہےہیں کہ ہمیں انصاف ملےگا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو قانون کی نظر میں برابر اور تابع ہونا چاہیے، ہماری ایف آئی آر درج کی جائے، پولیس کو ہمارا موقف سننا چاہیے تھا۔
پنجاب میں حکومت ہماری ہے، اس کے باوجود بے بسی ہے، یہ بے بسی بتاتی ہے کہ کچھ لوگ قانون سے بالا تر ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہمیں سب کو قانون کے تابع کرنا ہوگا، ہم امید کررہے ہیں کہ ہمیں انصاف ملےگا۔
انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے بتایا کہ آج بعد نماز جمعہ آزادی مارچ کا قافلہ گجرات شہر کی طرف بڑھےگا۔ جب قافلہ جی ٹی ایس روڈ پہنچےگا تو عمران خان شرکا سےخطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد انصاف کی جدوجہد ہے، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو دلدل سے نکالا جائے۔
انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ اس مشکل وقت میں ملک کی قیادت کو پاکستان میں ہونا چاہیے یا لندن میں ہونا چاہیے۔