کارتک آریان نے اپنی نئی فلم ’سیریل کلر‘ کیلئے کتنا وزن بڑھایا؟
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارکارتک آریان نے ’سیریل کلر‘ بننے کے لیے 14 کلو وزن بڑھالیا۔اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کی تیاری کے دوران ہونے والا تجربہ شیئر کیا گیا ہے، جس میں وہ سیریل کلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
کارتک آریان نے بتایا کہ اپنے کردار ’فریڈی‘ کے لیے میں نے 14 کلو وزن بڑھایا ہے، انہوں نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر وزن بڑھنے سے پہلے کی جبکہ دوسری بعد کی ہے۔
واضح رہے کہ نئی فلم میں کارتک ایک دندان ساز کا کردار ادا کر رہے ہیں جو در حقیقت سیریل کلر ہے۔فلم کا نام بھی فریڈی ہے جو 2 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔