گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ، موسم سرما میں 16 گھنٹے گیس نہیں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھریلو صارفین کو اس بار موسم سرما میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ 16 گھنٹے گیس دستیاب نہیں ہوگی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا عامر طلال گوپانگ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کو ملک میں گیس کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا اس دفعہ موسم سرما بہت مشکل ہوگا، ہم صاف صاف بتارہے ہیں کہ گیس اس بار کسی کو نہیں ملنی، صرف 3 گھنٹے صبح، 2 گھنٹے دوپہراور3 گھنٹے شام کو گیس ملے گی، یعنی 16 گھنٹے گھریلو صارفین کو گیس دستیاب نہیں ہوگی۔ وزارت پٹرولیم حکام نے پٹرولیم کمیٹی کو صاف صاف بتا دیا کہ مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے، ہر سال گیس کے ذخائر میں 10 فیصد کمی ہورہی ہے، دس سال بعد پاکستان کے پاس اپنی گیس نہیں ہوگی، بقایا جات جمع ہونے سے گیس کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔
سوئی سدرن حکام نے بتایا کمپنی کا گیس شارٹ فال 200 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس شارٹ فال کو انڈسٹری کی گیس بند کرکے پوراکیا جائے گا۔ ایک لاکھ 90 ہزار ایسے صارفین ہیں جن کو گیس پہنچانا مشکل ہے۔ اضافی گیس کی درآمد کیلئے انفراسٹراکچر تعمیر کررہے ہیں۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

1 hour ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

2 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

3 hours ago