اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے ستمبر 2022 کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے 25 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
اس سے قبل اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا ۔ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے 24 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔
لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور…
پشاور (قدرت روزنامہ)پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ان دنوں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی نجی ویڈیوز لیک…
پشاور(قدرت روزنامہ)ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے چیمبر میں ملازمین کے بغیر اجازت داخلے پر پابندی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے…