اداکارہ میرا کو اٹلی سے کون میسج کرتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں انسٹاگرام پر اٹلی سے کچھ میسجز موصول ہوئے ہیں۔اداکارہ میرا اکثر ہی انٹرویوز کے دوران اپنی انگلش اور دلچسپ قسم کے انکشافات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
اُنہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایک اور دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ اٹلی کے ایک مشہور اداکار مشیل مورون نے ان سے اسٹاگرام کے ذریعے رابطہ کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اُنہوں نے بتایا کہ اطالوی اداکار مشیل مورون نے مجھ سے انسٹا گرام پر رابطہ کیا اور مجھے اپنے ساتھ ڈیٹ پر لے کر جانے کی پیشکش کی‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ میں نے آج تک کسی لڑکے کو ڈیٹ نہیں کیا‘۔
میراجی کے اس انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔