کراچی: سرکاری اسپتالوں کے عملے کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، 2 نرسوں کی حالت غیر
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں سرکاری اسپتالوں کے عملے کا احتجاج جاری ہے، جس کے دوران دو نرسوں کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔مظاہرین دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے، ایک گروپ نے وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالنے اور دوسرے نے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
سرکاری اسپتالوں کے عملے کے احتجاج کے دوران گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔
پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔مظاہرین کورونا رسک الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔