کراچی: سرکاری اسپتالوں کے عملے کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج، 2 نرسوں کی حالت غیر

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں سرکاری اسپتالوں کے عملے کا احتجاج جاری ہے، جس کے دوران دو نرسوں کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا . مظاہرین دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے، ایک گروپ نے وزیراعلیٰ ہاؤس تک ریلی نکالنے اور دوسرے نے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا .


سرکاری اسپتالوں کے عملے کے احتجاج کے دوران گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا .
پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا . مظاہرین کورونا رسک الاؤنس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں