دنیا کی خوبصورت ترین پولیس افسر کون ہے؟

کولمبیا(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر دنیا کی حسین ترین پولیس افسر کہلائی جانے والی ڈیانا رامیرز کا کہنا ہے کہ لوگوں کی حفاظت اور خدمت کرنا اعزاز ہے۔امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کولمبیا سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس افسر نے کہا کہ ماڈل یا آن لائن مشہور شخصیت بننے کے لیے اپنی نوکری نہیں چھوڑوں گی۔
ڈیانا رامیرز نے کہا کہ اگر مجھے دوبارہ کیریئر کے انتخاب کا موقع ملا تو ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی اور دوبارہ پولیس افسر بنوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں پولیس کے ادارے کی مشکور ہوں کیونکہ میں آج جو بھی ہوں اسی ادارے کی وجہ سے ہوں، اسی ادارے نے مجھے پروفیشنل خاتون بنایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیانا رامیرز کو حال ہی میں بہترین پولیس یا ملٹری انفلوئنسر ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔انٹرویو میں اس سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کی نامزدگی کے ساتھ پولیس فورس کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ڈیانا رامیرز نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے لگن کے ساتھ کام کرنے والوں کو سوشل میڈیا دکھاتا ہے۔واضح رہے کہ ڈیانا رامیرز اکثر انسٹاگرام پر پولیس یونیفارم میں اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جہاں ان کے فالوورز کی تعداد 4 لاکھ کے قریب ہے ۔