نواز، زرداری اور مولانا کا قبل از وقت الیکشن سمیت متبادل آپشنز پر بات سے صاف انکار

اوکاڑہ(قدرت روزنامہ) میاں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے قبل از وقت انتخابات سمیت اہم عوامل کے دیگر آپشنز کو زیر بحث لانے سے ہی صاف انکار کر دیا۔حکومت سازی پر مستقبل کی سیاست اور عوامی ریلیف کے حوالے سے جو انڈر سٹینڈنگ ہوئی اسے ہر صورت پورا کیا جائے گا، قائدین کا دیگر آپشنز زیر غور لانے کی تجویز دینے والے حکمران اتحاد کے رہنماؤں کو جواب دے دیا۔
یہ تجویز دوسری سطح کی لیڈر شپ کی طرف سے دی گئی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ نواز، زرداری اور مولانا کی طرف سے کہا گیا کہ معاشی حوالے سے انتہائی کٹھن دور میں وفاقی حکومت سنبھال کر اپنی سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔
آئینی اداروں کی بالادستی کو حکمران اتحاد نے اہم سمجھا جس وجہ سے ہی عمران خان آئین اور ریاستی اداروں کی مخالفت میں بیانیہ بنا کر کھلے عام تنقید کر رہے ہیں۔