لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ آنے والے یہ 15دن سیاست کے لئے اہم ہیں اور اسی لئے وہ اب ٹی وی پر نہیں بلکہ ٹوئٹر پر ہی نظر آئیں گے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی وزراء دفتر نہیں جارہے ہیں، حکومت ٹھپ ہوگئی ہے اور 30 نومبر کے بعد 13 پارٹیاں تتر بتر ہوجائیں گی .
احتساب حساب انتخاب ہوکررہےگا30نومبرکےبعد13پارٹیاں تیتربیترہوجائیں گی غریب کونہ پیناڈول مل رہی ہےنہ انسولین مفرورملزم لندن میں بیٹھےاہم فیصلوں کےنام پرقوم کامذاق اُڑارہےہیں راولپنڈی پہنچنےپرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا15دن اہم ہیں اس لیے30نومبرتک ٹی وی نہیں ٹویٹرپرچلاگیاہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 12, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ غریب کو نہ پیناڈول مل رہی ہے نہ انسولین دستیاب ہے اور مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کامذاق اُڑا رہے ہیں . شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ وہ راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے .
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے 15 دن اہم ہیں اس لیے30 نومبرتک ٹی وی نہیں ٹویٹر پر چلے گئے ہیں،احتساب حساب انتخاب ہوکررہےگا .