لائیو شو چھوڑ کرجانے کا معاملہ؛ رابعہ انعم نے نئے انکشافات کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نیوز اینکر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم ایک اور بیان سامنے آگیا۔رابعہ انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ مجھے مہمانوں کا پتہ نہ ہو، کیونکہ ان کی جگہ جن کو بلایا گیا تھا وہ نہیں آئے، اور ان کو رات گیارہ، بارہ بجے لائن اپ کیا گیا اور مجھے دو دن پہلے بتایا گیا، میں مقررہ وقت پر پہنچ گئی اور میک اپ روم میں تھی، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ گیسٹ کون ہیں؟


انہوں نے کہا کہ جب شو کو 5 منٹ رہ گئے تو میں شرکت کے لیے جارہی تھی تب میرے مینجر نے بتایا کہ شو میں محسن عباس کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جس پر میں محتاط ہوگئی اور سوچ لیا کہ اسٹوڈیو میں ہونے والے لائیو شو سے معذرت کرلوں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


رابعہ انعم کا کہنا تھا کہ یہ شو کی انتظامیہ کی غلطی نہیں، یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ انہوں نے بتایا نہیں کہ شو میں کون آرہا ہے، یہ نارمل ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی نے یہ ایشو نہیں اٹھایا تھا کہ کسی ایسے شخص کے ساتھ پروگرام کیا جائے جس نے ماضی میں اپنی اہلیہ پر جسمانی تشدد کیا ہو۔
گزشتہ روز رابعہ انعم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں نے اپنی چھوٹی سی کوشش کی ہے کہ ہراساں کرنے والوں اور بیویوں کو مارنے والوں کو دوبارہ کبھی ہیرو بننے کا موقع نہیں دیا جائے۔


انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں نے اپنے کیے کے لیے کبھی معافی نہیں مانگی جبکہ ان کے متاثرین اب بھی ذہنی،جسمانی اور مالی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل میں رابعہ انعم نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکارہ فضا علی اور اداکار محسن عباس کے ہمراہ موجود تھیں لیکن اچانک ہی رابعہ نے شو کی میزبان سے معذرت کرتے ہوئے شو میں مزید بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے اٹھ کر جانے کا فیصلہ کیا۔
رابعہ انعم نے میزبان کو شو سے اٹھ کر جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے محسن عباس حیدر کے ساتھ بطور مہمان شو میں مدعو کیا گیا۔ ہے۔تاہم انہوں نے میزبان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن کے ساتھ شو میں شرکت نہیں کرسکتیں۔
خیال رہے کہ ماضی میں اداکار محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ اداکارہ فاطمہ سہیل نے ان پر 2018 میں بدترین گھریلو تشدد کے الزامات لگانے کے بعد ان سے خلع لے لی تھی۔محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل نے 2015 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جو اب والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔
سابق اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزامات لگائے جانے کے بعد محسن عباس حیدر پر شوبز شخصیات نے بھی تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ متعدد اداروں نے کچھ وقت کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے سے بھی معذرت کرلی تھی۔