’شہر قائد میں جاڑے کا آغاز نومبر کے آخری ہفتے سے ہوگا‘ چیف میٹرولوجسٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)اس سال رواں برس سے زائد سردی پڑنے کا امکان ہے . سردار سرفرازتفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کا باقاعدہ آغاز نومبر کے آخری ہفتے سے متوقع ہے ، دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے کراچی میں سردی کی شدت اضافہ ہوجائے گا .


چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اس سال شہر میں رواں برس سے زائد سردی پڑنے کا امکان ہے . دسمبر میں سردی کی کم سے کم تین لہریں شہر کو متاثر کریں گی . علاوہ ازیں رپورٹ میں اس سال شہر میں سردی کے ریکارڈز ٹوٹنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں