عمران خان ریاست کے راز بھی دے سکتا ہے، جاوید لطیف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میر جعفر اور جانور کے القابات کے بعد کون ہے جو ادارے سے غداری کر سکتا ہے، اگر ایسا ہے تو عمران خان ریاست کے راز بھی دے سکتا ہے۔جیو نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ادارہ، عمران خان سے رابطوں میں ہونے والوں کا کھوج لگائے، ایسا رابطہ کسی اور سویلین سے تو نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو رابطوں کا بتا رہا ہے، کیا یہ اعلیٰ قیادت کے علم میں ہے، کیا اعلیٰ قیادت کے علم میں ہونے کے بعد ادارے کا کوئی شخص اس سے رابطہ کرتا ہے۔
جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ یہ اُنگلیاں اُٹھا رہا ہے کہ اداروں میں بیٹھے افراد نے مجھے میرے قتل کی منصوبہ بندی کا بتایا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اُنگلیاں جس اعلیٰ قیادت پر اُٹھ رہی ہیں اُن کو نوٹس لینا چاہیے کہ یہ غلط کہہ رہا ہے۔