مریم نواز کو ’سیاسی میم‘ نے ہنسا دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو رہنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کو آج بھی ٹوئٹر پر متحرک دیکھا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ایک سیاسی میم پر بہت زیادہ ہنسنے کا اظہار کیا۔
جس اکاؤنٹ سے اصل میں یہ سیاسی میم شیئر کی گئی اس تصویر کو وہاں کم لوگوں نے پسند کیا جبکہ مریم نواز کے اکاؤنٹ پر اسے بہت زیادہ صارفین نے پسند کیا۔
برے حالات میں بھی لوگوں میں مزاح کی حس سلامت ہے۔ pic.twitter.com/kYdpzc77WX
— Zafar Hijazi (@ZafarHijazi) November 12, 2022
واضح رہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر سیاسی لحاظ سے بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔