اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے . وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 سال سے عمران خان نے ملک و قوم کو تماشا بنائے رکھا ہے تاہم اب وہ خود تماشا بن چکے ہیں لیکن اب عمران خان کے تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں .
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال الزام، بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگایا جبکہ عمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پر بھی تماشہ لگایا .
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال سے ملک میں نہ صرف لوٹ مار کے تماشے لگائے گئے بلکہ ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے بھی تماشے لگائے گئے . انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کیے گئے تاہم اب عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے .