بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ہاں ننھی پری کی آمد

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بپاشا باسو اور کرن سنگ گروور نے آج صبح بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے، جوڑی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کا اعلان کیا گیا۔
بپاشا اور کرن نے اپنی ننھی پری کا نام ’دیوی‘ رکھا ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)


اداکارہ نے کچھ ماہ قبل تصدیق کی تھی وہ جلد والدین بننے والے ہیں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)


یاد رہے کہ انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں‘۔
یاد رہے کہ بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے کرن سنگھ کی بپاشا سے دوسری شادی ہے جبکہ انکی پہلی اہلیہ اداکارہ جنیفر ونگٹ سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)