عالیہ بھٹ کی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کی بیٹی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 6 نومبر کو اپنی بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا۔
جس کے بعد عالیہ اور رنبیر کے مداح اپنی سپر اسٹار جوڑی کی پہلی اولاد کی ایک جھلک کے منتظر تھے۔تاہم اب ان کا انتظار ختم ہوا کیونکہ عالیہ کی اسپتال سے بیٹی کے ساتھ لی گئی تصویر لیک ہوگئی جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pakistani.Celebrities 🇵🇰 (@pakistani.celebrities)


عالیہ اور رنبیر نے 6 نومبر کو سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا تاہم متعدد بالی ووڈ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عالیہ کی بیٹی کے ساتھ وائرل ہونے والی یہ تصویر جعلی ہے اور انہوں نے بیٹی کے ساتھ لی ہوئی کوئی تصویر جاری نہیں کی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)


یاد رہے کہ رنبیر اور عالیہ رواں سال 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔