لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی جلسے کے باعث روڈ دونوں اطراف سے بند کردیا گیا
لاہور (قدرت روزنامہ)لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر پی ٹی آئی جلسے کے باعث روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا۔جی ٹی روڈ پر لاہور سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی، جی ٹی روڈ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کو منزل پر پہنچنے کیلئے کئی میل کا اضافی سفر طے کرنا پڑے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جی ٹی روڈ کو بند کیا گیا ہے، گاڑیوں کو لالہ موسیٰ سے متبادل روٹ پر موڑا جا رہا ہے۔