ماہ نور بلوچ کا نیا ہئیر اسٹائل مداحوں کو بھا گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کا نیا ہئیر اسٹائل مداحوں کو بھا گیا ہے۔حال ہی میں معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو اپنا ہیئر اسٹائل چینج کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ماہ نور اس ہیئر اسٹائل میں ایسی لگ رہی ہیں جیسے ان کی پلاسٹک سرجری خراب ہو گئی ہو۔
اس سے قبل اداکارہ کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔تصویر میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
View this post on Instagram