سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا ملتوی ہونے کے باعث دورہ پاکستان بھی ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اب سیدھا انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے جہاں وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔
محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کے لئے شیڈیولنگ جاری ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد نے 21 نومبر کو دورہ ایشیا کے دوران پاکستان آنا تھا۔