یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور چائے کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی کردی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے۔ ایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 520 سے کم ہو کر 512 روپے کلو ہوگیا۔
اسی طرح پانچ کلو والے گھی کا ڈبہ 2625 روپے سے کم ہو کر2580 روپے کا ہوگیا، 5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی ہے۔ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 80 گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ 170 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100 روپے، 430 گرام الائچی چائے میں 357 روپے اور 900 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 845 روپے کمی کی گئی ہے۔