یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور چائے کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی کردی . یوٹیلیٹی اسٹورز کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے .

ایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 520 سے کم ہو کر 512 روپے کلو ہوگیا .
اسی طرح پانچ کلو والے گھی کا ڈبہ 2625 روپے سے کم ہو کر2580 روپے کا ہوگیا، 5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی ہے . گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے .
نوٹی فکیشن کے مطابق 80 گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45 روپے کمی کر دی گئی ہے . 170 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100 روپے، 430 گرام الائچی چائے میں 357 روپے اور 900 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 845 روپے کمی کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں