وزیرِ اعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں مصر گئے تھے، پھر وہاں سے لندن گئے تھے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف 9 نومبر کو 2 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔
شہباز شریف جمعہ 11 نومبر کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہو سکے تھے۔ہلکے بخار کی وجہ سے فیملی ارکان نے شہباز شریف کو سفر کی بجائے آرام کا مشورہ دیا تھا۔
طبیعت کی خرابی اور دیگر مختلف مصروفیات کی وجہ سے ان کے دورے میں توسیع ہوئی۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف اور مریم نواز سے سیاسی صورتِ حال اور عمران خان کے لانگ مارچ پر مشاورت کی۔شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقاتوں کے دوران اہم فیصلے بھی کیے گئے۔