وزیرِ اعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے . وزیرِ اعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں مصر گئے تھے، پھر وہاں سے لندن گئے تھے .

وزیرِ اعظم شہباز شریف 9 نومبر کو 2 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچے تھے .
شہباز شریف جمعہ 11 نومبر کی شام طبیعت کی خرابی کے باعث وطن روانہ نہیں ہو سکے تھے . ہلکے بخار کی وجہ سے فیملی ارکان نے شہباز شریف کو سفر کی بجائے آرام کا مشورہ دیا تھا .
طبیعت کی خرابی اور دیگر مختلف مصروفیات کی وجہ سے ان کے دورے میں توسیع ہوئی . دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف اور مریم نواز سے سیاسی صورتِ حال اور عمران خان کے لانگ مارچ پر مشاورت کی . شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقاتوں کے دوران اہم فیصلے بھی کیے گئے .

. .

متعلقہ خبریں