پشاور میں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پشاور میں موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم خراب ہونے کی وجہ سے جدہ سے پشاور آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے،طیارہ پشاور ائیر پورٹ پر لینڈ کرتے ہی سلپ کر گیا تاہم کپتان نے بڑی مہارت سے طیارے کو کنٹرول کیا۔طیارہ ٹیکسی وے کے قریب آ کر پھنس گیا،مسافروں کو سڑھیوں کے ذریعے اتار کر لاؤنج منتقل کیا گیا۔
حادثے کے باعث پشاور سے کراچی کیلئے پی کے 351 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی۔مسافروں نے پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر ائیر پورٹ پر احتجاج کیا،جبکہ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ جدہ سے پشاور پہنچا تھا جو سلپ کر گیا،رن وے بند ہونے سے دو پروازوں کو اسلام آباد موڑ دیا گیا ہے۔
رن وے کلیئر کر دیا گیا ہے اور کراچی کی پرواز جلد روانہ کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشہ دنوں کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ بھی اس وقت حادثے سے بال بال بچا، جب دوحہ سے کراچی آنے والی غیرملکی پرواز کے طیارے سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا یا۔ سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ پرندہ طیارے کے انجن نمبر ون سے ٹکرایا تو کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو پرندہ ٹکرانے سے متعلق آگاہ کیا، طیارے سے پرندہ ٹکرایا مگر کوئی نقصان نہیں ہوا، غیرملکی پرواز کیو آر610 میں 160 سے زائد مسافر سوار تھے۔

Recent Posts

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

8 mins ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

28 mins ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

33 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…

44 mins ago

سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کا اعلامیہ جاری…

46 mins ago

گندم سکینڈل پرلیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ میں تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لیگی رہنما حنیف عباسی اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے درمیان گندم…

49 mins ago