ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں: علی زیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں چیزیں چھپ جاتی ہیں، سامنے نہیں آتیں . علی زیدی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا ٹاک میں کہا کہ عمران خان نے جو بیان دیا ہے اس کے مطابق ایف آئی آر ہونی چاہیے، سپریم کورٹ درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے .


ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تحقیقاتی صحافی کو بیرونِ ملک قتل کر دیا گیا، پوسٹ مارٹم میں پتہ چلا کہ ارشد شریف پر تشدد کیا گیا، کینیا کی پولیس نے بار بار اپنا بیان تبدیل کیا .
پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ جو لوگ بھی اس سب میں ملوث ہیں ان کو سامنے لایا جائے، شہید ارشد شریف کے ساتھ جو واقعات ہوئے ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائے . انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پر تشدد کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے، اس مسئلے کو سفارتی طور پر کیوں نہیں اٹھایا گیا؟ کینیا کی پولیس کے بدلتے بیانات پر کیوں اس کے سفیر کو نہیں بلوایا گیا .
علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ جو بھی سچ ہے سامنے آنا چاہیے، ذمے داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، سینٹر اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں . واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ کی رجسٹریز میں جمع کرائی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں