اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت کے تحت الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو بھجوادیاگیا ہے . الیکشن کمیشن نے ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا ہے .
ریفرنس میں درخواست کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے . خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا .