ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو موصول، اہلیہ کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہل خانہ کے حوالے کردی، مقتول صحافی کی اہلیہ نے رپورٹ موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی . ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہل خانہ کو موصول ہوگئی، مقتول صحافی کی رپورٹ موصول ہونے سے متعلق مقتول کی اہلیہ نے بھی تصدیق کردی .


اہلیہ جویریہ صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی کہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد انتظار ہے کہ سپریم کورٹ اس پر کمیشن کب تشکیل دیتا ہے .


دوسری جانب پمز اسپتال انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے رپورٹ اہل خانہ کو نہیں دی شاید فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے دی ہوگی .
یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا . کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں