ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو موصول، اہلیہ کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہل خانہ کے حوالے کردی، مقتول صحافی کی اہلیہ نے رپورٹ موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہل خانہ کو موصول ہوگئی، مقتول صحافی کی رپورٹ موصول ہونے سے متعلق مقتول کی اہلیہ نے بھی تصدیق کردی۔
اہلیہ جویریہ صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی کہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد انتظار ہے کہ سپریم کورٹ اس پر کمیشن کب تشکیل دیتا ہے۔

دوسری جانب پمز اسپتال انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے رپورٹ اہل خانہ کو نہیں دی شاید فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے دی ہوگی۔
یاد رہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

12 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

20 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

36 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

40 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

51 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

1 hour ago