عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا۔ زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے۔
شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبعی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی۔


ڈاکٹرز کی جانب سے زخموں کا طبعی معائنہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے۔