جنت مرزا نے بریک اپ کا اعلان کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا نے بریک اپ کا اعلان کردیا۔مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں جنت مرزا نے کہا کہ میں اب سنگل ہوں۔
جنت مرزا کا کہنا ہے کہ میں مزید اب کسی رشتے میں نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے متعلق مجھ سے سوال نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کر دی تھی۔
اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے۔
جنت مرزا نے کہا تھا کہ جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی۔