وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی 2 روز سے طبیعت ناساز تھی۔


مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے سے شہباز شریف نے آج کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام اور کارکنان سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔