وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے . وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کورونا پازیٹو ہو گئے ہیں .


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی 2 روز سے طبیعت ناساز تھی .


مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے سے شہباز شریف نے آج کورونا ٹیسٹ کرایا ہے .
وفاقی وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام اور کارکنان سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے .

. .

متعلقہ خبریں