صحت
کھانے میں مرچیں تیز ہو گئیں؟ پریشان نہ ہوں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ سے کبھی سالن میں مرچیں تیز ہو جائیں تو آپ ہماری بتائی ہوئی چند آسان ٹپس آزما کر سالن کی مرچوں کو کم کر سکتی ہیں۔
سالن سے مرچیں کم کرنے کا طریقہ
• ایک سے دو پیاز تل کر گولڈن براؤن کریں پھر اسے علیحدہ کر کے ہوا لگنے دیں، جب یہ خستہ ہو جائے تو اسے ہاتھ سے باریک کر لیں اور سالن میں ڈال دیں۔
• اگر آپ سالن سے مرچیں کم کرنا چاہتے ہیں تو اس میں ایک پورا لیموں کا رس نچوڑ کر شامل کر دیں سالن خوش ذائقہ اور مرچیں کم ہو جائیں گی۔
• اگر سالن کا مصالحہ بھونتے وقت اس میں دہی شامل کر لیا جائے تو مرچیں کم ہو جاتی ہیں