اداکارہ نیلم منیر انسٹاگرام پر چھا گئیں؛ نئی ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)


شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے بھتیجے کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے بھتیجے نے موزے کو میرے لیے ہیئر بینڈ میں بدل دیا ہے۔
اس سے قبل نیلم منیر نے پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی تھیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)


تصاویر میں نیلم منیر قومی جھنڈے سے مطابقت رکھتے ہوئے سبز رنگ کا دوپٹہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں جس میں وہ اور بھی حسین لگ رہی تھیں۔
انہوں نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ پاکستان زندہ باد، آزادی پائندہ باد۔گزشتہ دنوں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے چمکتا ہوا پیلا رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)


اداکارہ کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کے چاہنے والے نہ پاکستان بلکہ سرحدپار بھی موجود ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ڈرامہ انڈسٹری سے کی اور دیکھتے ہی دیکھتے سپرہٹ اداکارہ بن گئی، کامیابیاں حاصل کرتے اداکارہ نے فلم دنیا میں بھی انٹری دی جس پر ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔نیلم منیر کو بہترین اداکاری پرمتعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے جس پر آج ان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے۔