قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی۔۔۔خوبصورت تقریبات اوردیگر کرکٹر ز کی شرکت ۔۔۔دیکھیںخبر میں

سرگودھا(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں گھوڑا ڈانس کیا گیا۔امیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کو بھی پگڑی پہنائی گئی، دیگر مردوں نے روایتی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں، امیمہ اور محسن کو بگھی میں بٹھا کر تقریب میں لایاگیا۔

سرگودھا میں قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی امیمہ حق اور ملک مسعود کھوکھر کے بیٹے ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب شاہین پارک میں منعقد کی گئی۔تقریب میں انضمام الحق کےعلاوہ مشتاق احمد کو بھی پنجابی روایات کےتحت سر پر پگڑی پہنائی گئی اور گھوڑے پر بٹھا کر بھرپورانداز میں ویلکم کیا گیا۔امیمہ حق اور ملک محسن مسعود کو خوبصورت بگھی میں بٹھا کر تقریب میں لایاگیا، انضمام الحق کی بیٹی کانکاح پہلے ہی ہوچکا ہے اور 19نومبر کو ولیمہ ہوگا۔