حکمران راولپنڈی کو آنکھیں دکھانے کے قابل نہیں۔۔۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے حکمرانوں کو کھری کھری سنا ڈالیں
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران راولپنڈی کوآنکھیں دکھانے کے قابل نہیں ہیں، مسئلہ پنڈی کا ہے، پنڈی والے 30 نومبر تک حل کرلیں گے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 6 ماہ اسمبلی کا کورم پورا نہیں ہوا اپنی ذات کے لئے نیب ترامیم کیسے پاس کرا لیں، ارشد شریف کے جسم پر 12 زخم اور 4 ناخن غائب یہ قومی المیہ ہے .
قوم پہلے ہی مہنگائی سے مر رہی ہے جو ہزاروں کی نفری باہر سے منگوائی وہ سردی سے مر رہی ہے، معیشت ناک آوٹ اور دیوالیہ ہونے والی ہے، مزید ایک کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں . سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے گریبان سے پکڑ لیا ہے، حکمرانوں نے سعودی عرب اور چین کا نام بےجا استعمال کیا، روس سے تیل منگوانے کےلئے حوصلہ چاہیے، سیٹ بیلٹ باندھ لیں،احتساب انتخاب دونوں ہونگے مزید 15 دن ٹویٹر پر ہوں .
. .6ماہ اسمبلی کاکورم پورانہیں ہوااپنی ذات کےلیےنیب ترامیم کیسےپاس کرا لیں ارشدشریف کےجسم پر12زخم اور4ناخن غائب یہ قومی المیہ ہےقوم پہلےہی مہنگائی سےمررہی ہےجوہزاروں کی نفری باہر سےمنگوائی وہ سردی سےمررہی ہےمعیشت ناک آوٹ اوردیوالیہ ہونےوالی ہےمزیدایک کروڑلوگ غربت کےشکنجےمیں آگئے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 15, 2022